کنگ خان کی فلم "جب تک ہے جان" نے اجے دیوگن کی فلم "سن آف
سردار"کو باکس آفس پر پچھاڑ دیا۔ فلم بین شاہ رخ اور کترینہ کیف کی لو
اسٹوری دیکھنے کیلئے سینما گھروں پر ٹوٹ پڑے۔
دیوالی پر شاہ رخ خان کی فلم جب تک ہے جان کے مقابلےمیں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم سن آف سردار ریلیز ہوئی۔ فلموں کی ریلیز سے پہلے ہی دونوں اداکاروں میں خاصا جوڑ پڑ چکا تھا لیکن اصل میدان سینما گھروں میں لگا۔ باکس آفس رپورٹ کے مطابق سینما گھروں میں لگنے والے میدان میں کنگ خان کی فلم جب تک ہے جان نے میدان مار لیا ہے جو کہ 25 سو اسکرینوں پر نمائش کیلئے پیش کی گئی اور اس نے آتے ہی پندرہ کروڑ سمیٹ لئے۔ اجے دیوگن کی سن آف سردار کو بھارت میں صرف دو ہزار سینما گھر مل سکے۔ یہی وجہ ہے فلم اب تک دس عشاریہ بہتر کروڑ روپے کما سکی ہے۔ جب تک ہے جان لو اسٹوری فلم ہے جسے نوجوان شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

Awesome blog...
ReplyDelete